جے یو آئی بلوچستان کے زیر اہتمام سانحہ پی ٹی سی کے خلاف احتجاجی ریلیاں و مظاہرے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی ہدایت پرسانحہ پی ٹی سی کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان میں احتجاجی ریلیاںنکالی گئیں اورمظاہرے کئے گئے کوئٹہ میں احتجاجی ریلی وجلسے سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ٬مولاناولی محمدترابی٬حافظ محمدابراہیم لہڑی٬مولانامحمدسلیم٬حاجی نورگل خلجی٬حافظ محمدطاہرزیرے٬حافظ قدرت اللہ لہڑی٬حافظ سراج الدین٬سیٹھ اجمل خان بازئی٬سردا رعبیدتر ین٬حاجی بشیراحمدکاکڑ٬سردارعصمت اللہ ترین ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک خصوصابلوچستان کی مخدوش صورتحال کی ذمہ داروفاقی وصوبائی حکومتیں ہیںبلوچستان کے ہرشہری کاخون انتہاہی قیمتی ہے جتنایہاں کے حکمرانوں اوران کے اہل خانہ کاخون قابل قدرہے لیکن حکمرانون کومظلوم عوام کے خون کاکوئی پروانہیں یہاں مسلسل لوگوں کاناحق خون بہایاجارہاہے لیکن تدارک کے اسباب پرغورنہیں کیاجارہاایک آدھ غلطی کودرگزرکیاجاسکتاہے لیکن پے درپے اورمسلسل دلخراش سانحات کسی طورقابل معافی نہیں ہیں اس قسم کی درندگی کی مثال دنیامیں نہیںملتی آج جمعیت علماء اسلام پورے بلوچستان میں سراپااحتجاج ہے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاںنکالی گئیں جمعیت عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے احتجاج کی آخری حدوں تک جائے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح دلخراش واقعات رونماہوںانہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے چندپولیس افسروں کومعطل کرنے سے ان دلخراش سانحات کامداوانہیں ہوسکتاوزراء اپنی ہی حکومت کے خلاف مذمتی بیانات دے رہے ہیںاگران کے پاس اختیارنہیں تووہ گھرچلے جائیںبلوچستان کے عوام کاخون پانی سے بھی سستاہوااسلام کے نام پرلوگوں کوناحق قتل کرنے والے اسلام کے دشمن اوراغیارکے ایجنٹ ہیںحکومت انہیں گرفتارکرکے سرعام پھانسی دی جائے وہ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیںاسلام ہمیں فضول پانی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتاوہ ہمیں ناحق خون بہانے کی اجازت کیسے دے سکتاہے اسلام امن اورسلامی کادین ہے اسلام کے نام پرخون بہانے والے اسلام کے حقیقی تشخص کومسخ کررہے ہیںوہ کرائے کے قاتل ہیںلیکن افسوس ہماری حکومتیں اورادارے بھی ان کی روک تھام میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرصوبائی حکومت میں شامل قوم پرستوں میں معمولی بھی اخلاقی جرات ہوتی تووہ مزیدبے اختیارحکومت کاحصہ نہ بنتی قوم پرستوںنے چندمفادات کی خاطراپنانظریہ بھی بیچ دیااوراپنے نصب العین سے بھی پیچھے ہٹ گئے ان کامستقبل تاریک ہیںمایوس عوام کوخوشحال زندگی اورامن فراہم کرنے والی امیدکی آخری کرن صرف جمعیت علماء اسلام ہی رہ گئی درین اثناء جمعیت کی ہدایت پرکوئٹہ کے تمام بڑی مساجدمیں آئمہ اورخطباء نے سانحہ پی ٹی سی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظورکیں اورواقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی درین اثناء جمعیت ضلع پشین کی جانب سے ضلعی دفترسے احتجاجی ریلی نکالی گئی جومختلف شاہرواہوں سے ہوتی ہوئی برشورچوک پرجلسہ میں تبدیل ہوئی جس سے صاحبزادہ کمال الدین٬مولاناعزیزاللہ حنفی٬مولاناحافظ محمدشاہد٬حاجی عطامحمد٬مولاناحبیب اللہ آغا٬حاجی محمداسحاق اورسیدنصیب اللہ آغانے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

موسی خیل میں جمعیت کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اورجلسہ کیاگیاجس سے مولاناشیرمحمد٬مولوی عبدالکریم٬مولوی سیداحمد٬انجینئرپایوخان ودیگرنے خطاب کیا۔ژوب میں جمعیت کی احتجاجی ریلی ضلعی دفترسے نکالی گئی جومختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی سیدشمس الدین چوک پرجلسہ عام میں تبدیل ہوئی جس سے مولانااللہ دادکاکڑ٬مولاناشمس الدین٬مفتی گلاب خان٬ مولانامحمدخان شیرانی اورمولوی نیک محمدنے خطاب کیا۔

جھل مگسی میں جمعیت کی احتجاجی ریلی ومظاہرے سے مولوی دین محمد٬حافظ عبدالستار٬مولوی عبدالصمدودیگرنے خطاب کیا۔سبی میں احتجاجی ریلی مدرسہ مفتاح العلوم سے نکالی گئی جولیاقت بازارساقی چوک سے ہوتی ہوئی جناح روڈمیں جلسہ میں تبدیل ہوئی جلسے سے مولاناتاج محمد٬مولاناخدابخش٬مولانامحمدیحی٬مولانامحمدادریس٬مولاناحبیب اللہ٬مولاناعبدالغفار٬مولوی عبدالطیف٬زبیراحمداوردیگرنے خطاب کیا۔

لورالائی میں جمعیت کے زیراہتمام احتجاجی ریلی ضلعی دفترسے نکالی گئی جومختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب کے سامنے جلسہ میں تبدیل ہوئی جس سے عطاء اللہ کاکڑ٬مولوی عبدالرحمن٬مولوی محمدصادق خوستی ٬مولانانورمحمد٬قاری سنزرخان٬حاجی عبدالمجیدناصر٬جلال شاہ اخندزادہ٬قاری عبدالسلام اورمولوی عبدالواسع نے خطاب کیا۔قلعہ عبداللہ میں احتجاجی ریلی چمن میں نکالی گئی جوبوغرہ روڈسے ہوتی ہوئی فلسطین چوک پرجلسہ میں تبدیل ہوئی جس سے مولوی عبدالرحیم٬حاجی غوث اللہ٬مولوی عبدالخالق٬مولوی شمس اللہ٬حافظ گل٬مولوی شراف الدین٬قاری عبدالرحمن ذاکرودیگرنے خطاب کیا۔

خضدارمیں ریلی مرکزی جامع مسجدسے نکالی گئی جوپریس کلب کے سامنے جلسہ عام میں تبدیل ہوئی جس سے مفتی عبدالقادرشاہوانی٬مولوی محمودالحسن٬عبدالغفار٬محمدصدیق مینگل٬بشیراحمدعثمانی نے خطاب کیا۔ہرنائی میںضلعی دفترسے ریلی نکالی گئی جوتحصیل روڈ٬فوندہ روڈ٬جلال آبادروڈسے ہوتی ہوئی مین چوک پرجلسہ میں تبدیل ہوئی جس سے مفتی اکرام اللہ بخاری٬مولاناعبدالغفور٬نوراللہ شاہ ہرنائی وال٬شیخ الحدیث مولاناآغاجان٬صاحبزادہ محب اللہ نے خطاب کیا۔

بولان میں احتجاجی ریلی مدرسہ اشاعت القران سے نکالی گئی جوپریس کلب کے سامنے جلسہ میں تبدیل ہوئی جس سے مولاناعبداللہ جتک٬حاجی منگے خان٬مولوی عبدالحی٬مولانانیازاللہ٬مولوی احمدخان نے خطاب کیا۔نوشکی میں احتجاجی ریلی ضلعی دفترسے نکال کرآنام بوستان چوک پرجلسہ میں تبدیل ہوئی جس سے حاجی منظوراحمدمینگل٬انجینئرمحمدعثمان بادینی٬سردارشیرخان پرکانی٬حافظ عبداللہ گورگیج اورحیدرفاروق مینگل نے خطاب کیا۔

قلات میں احتجاجی ریلی ومظاہرے سے مولاناآغامحمودشاہ٬حافظ محمدقاسم ودیگرنے خطاب کیا۔کوہلومیں ریلی ومظاہرے سے مولوی کریم بخش٬مولوی کمال الدین ۔٬صحبت پورمیں حافظ محمدصدیق٬حبیب اللہ ودیگر۔جعفرآبادمیں ڈاکٹرحفیظ الرحمن ٬بشیراحمدودیگرنے۔واشک میں ریلی ومظاہرے سے نذیراحمداورمولوی یارمحمدنے خطاب کیا٬نصیرآبادمیں حفیظ اللہ٬میرنظام الدین لہڑی ٬ڈاکٹرغلام رسول۔ڈیرہ بگٹی میں مولوی حیات اللہ٬مولوی محمدشریف ودیگر۔لسبیلہ میں مولوی عبدالمجیدودیگرنے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :