لاہور٬13سال قبل مانگا منڈی میں اندھے قتل کی واردات میں ملوث اشتہاری ٹیپو آرائیں ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سی آئی اے صدر نی13 سال قبل مانگا منڈی کے علاقے میں ہونے والی اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر مقتول آصف کے قتل میں ملوث3 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے اندھے قتل کے حل طلب مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود کو ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے احکامات دیے ۔

جس پر ایس پی سی آئی اے نے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میںاندھے قتل کی وارداتوںکا سراغ لگانے کے لئے انہیں ٹارگٹ دیا۔ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے 13سال قبل مکئی کی فصل سے ملنے والی نعش کے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے 3کس ملزمان اشتہاری ٹیپو٬محمد ارشد اور نسرین بی بی کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم ٹیپو نے بتایا کہ آج سے تقریباً 13سال قبل مسماة بلقیس کے مقتول آصف سے ناجائز تعلقات تھے جس کا پتہ چلنے پر محمد سعید اور محمد لطیف کو بہت رنج اور دکھ تھا اوروہ انتقام کی آگ میں جلنے لگے۔

میں سعید کے پاس دندان سازی کا کام کرتا تھا ایک دن ہم نے مقتول آصف کو اعتماد میں لے کر مانگا منڈی بلوایا اور پہلے سے طے شدہ پلاننگ کے تحت آصف کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش بوری میں بند کر کے سڑک کے کنارے مکئی کی کھڑی فصل میں پھینک دی اور فرار ہو گئے تب سے آج تک ہم پاکستان کے مختلف علاقوں میں مفروری کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مقدمہ میں ملوث ملزموں کے دیگر دو ساتھیوں سعید اور محمد لطیف کی گرفتاری کے لیے پولیس ریڈز جاری ہیں جبکہ مسماة بلقیس گرفتار ہو کر حوالات جوڈیشل ہو چکی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگاکر ملزموں کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :