شیخ رشیدکی جلسہ گاہ میں دبنگ انٹری ٬ راولپنڈی پولیس کیلئے مسائل پیداکردیئے٬افسران کی سرزنش

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی جلسہ گاہ میں دبنگ انٹری نے راولپنڈی پولیس کے لئے مسائل پیداکردیئے ہیں ٬شیخ رشیدجب مختصرخطاب کرکے غائب ہوگئے توپنجاب حکومت نے راولپنڈی کے تمام افسران کی سخت سرزنش کی اورانہیں کہاگیاکہ تمہیں کہاگیاتھاکہ پرندہ بھی پرنہ مارنے پائے اوروہاں شیخ رشیدخطاب کرکے چلاگیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی پولیس کے افسران کیلئے کافی مشکلات پیداہوگئی ہیں ۔ذرائع کے مطاق پنجاب حکومت 2نومبرکے دھرنے کے بعدضلع راولپنڈی میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرنے کاارادہ رکھتی ہی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :