ایشیائی سی ای او کلب اراکین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ گورنر سندھ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ نوجوان صنعت کاروں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں٬ نظم و نسق اور مالی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سی ای اوز (سی ای اوز) کلب کے اراکین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں 13 ویں ایشیائی سی ای او(سی ای اوز) کلب کا نفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب میں کیا۔

استقبالیہ میں معروف صنعت کاروں ٬ تاجروں اور 100 بہترین سی ای اوز بھی شریک تھے ۔ گورنر سندھ نے سی ای او کلب اراکین کے ساتھ سہ ماہی اجلاس کے انعقاد کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی نمایاں کمپنیوں کے سربراہوں کی خدمات کا اعتراف نہایت خوش آئند روایت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی خوشحالی کا تعلق براہ راست کا رپوریٹ سیکٹر کے پھلنے پھیلنے سے وابستہ ہے اس ضمن میں حکومت کارپوریٹ سیکٹر کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی ای او کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نوجوان صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی ہے ٬ نوجوان پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ تقریب سے خطاب میں سی ای اوکلب کے صدر اعجاز نثار نے بھرپور مدد اور تعاون پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے شرکاء نے کہا کہ گورنر سندھ صوبہ اور ملک کی تعمیر و ترقی انتہائی محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں ان کے وژن کے باعث صوبہ میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ ترقیاتی شعبہ میں بھی نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لئے فوری اقدامات پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جس شعبہ کا فرد ان سے ملتا ہے مطمئن ہوکر جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :