تعلیم کے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ڈی اوسی خانیوال

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:52

خانیوال۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈی اوسی افتخار علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب روڈ میپ برائے تعلیم کے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ضلعی جائزہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ای ڈی او تعلیم اعزاز احمد جوئیہ ٬ ڈی ایم او چوہدری صہیب اقبا ل ٬محکمہ تعلیم کے ڈی ای اوز ٬ ڈی ڈی او ایجوکیشن ٬ اے ای اوز ٬چاروں تحصیلوں کے ایم ای اے ایس و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت ۔

اجلاس میں ڈی او سی کو ماہ ستمبر 2016 کے دوران مانیٹرنگ ٹیموں کے سکولوں کے دورہ جات ٬ اساتذہ و نان ٹیچنگ سٹاف کی غیر حاضری ٬ مفت کتب و وظائف کی فراہمی ٬ صفائی کی صورت حال ٬بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ ڈی او سی نے اس موقع پر کہاکہ طلباء ملک و قوم کا مستقبل ہیں ان کی تعلیم و تربیت و کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔روڈ میپ گرام برائے تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ اساتذہ کی غیر حاضری قطعاًً قبول نہیں ۔

متعلقہ عنوان :