نقل نہیں ہوئی ٬ گیلانی لاء کالج میں امتحانات قواعد وضوابط کے مطابق ہورہے ہیں٬ترجمان زکریایونیورسٹی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:52

ملتان۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ چند اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کے بارے اصل حقائق یہ ہیں کہ یونیورسٹی گیلانی لاء کالج کے مڈ ٹرم امتحانات یونیورسٹی اور سیمسٹر کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہورہے ہیںجبکہ گیلانی لاء کالج کے پرنسپل اساتذہ اور نگران عملہ بھرپور چیکنگ کے ساتھ نگرانی کررہا ہی․سنٹر پر کسی قسم کی کوئی نقل نہیں ہورہی ․ یونیورسٹی لاء کاکالج میں مڈ ٹرم کا امتحان ہورہا تھا جس میں طلباء اپنا پیپر حل کرچکے تھے کہ پیپر کے اختتام پر ایک جونیئر طالب علم نے اپنے سینیئر سٹوڈنٹ کی پیپر ختم ہونے کے بعد تصویر بنائی․ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی انتظامیہ نے لاء کالج کے پرنسپل سے اس واقعہ کی وضاحت طلب کی تو پرنسپل لاء کالج نے بتایا کہ پیپر کے اختتام پر ایک سٹوڈنٹ نے تصویر بنائی اور اسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیاگیا۔