ملتان٬ کرکٹ کی فٹنس و فیلڈنگ کیلئے ٹرائلز 31اکتوبر سے شروع ہوں گے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:52

ملتان۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) واپڈا سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کی فٹنس اور فیلڈنگ کیلئے ٹرائلز 31اکتوبر تا2نومبر کو ڈویژنل سپورٹس گرائونڈ ملتان میں ہوں گے ٬ٹرائلز کی نگرانی واپڈا سپورٹس بورڈ کے عہدیداران٬ صدر میپکو سپورٹس کمیٹی /چیف انجینئر کسٹمرسروسز میپکو محموداحمد خان٬ سیکرٹری علی اکرم گجر ٬ سپورٹس آفیسر میپکو شرافت علی٬میپکو کرکٹ ٹیم کے کوچز اور کھلاڑی کریں گے ٬ٹرائلز میں میں 19سال اور اس سے کم عمر کے بچے شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :