میپکو کا آپریشن٬11ہزار سے زائدبجلی چورپکڑلئے٬4کروڑ جرمانہ عائد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:52

ملتان۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے بہاولپور٬ ساہیوال اور رحیم یار خان سرکلوں نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 11ہزار216بجلی چور پکڑلئے ٬ 4 کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد٬64افراد کیخلاف مقدمات درج٬تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف مہم میں مختلف ٹیموں نے بہاولپور ٬ ساہیوال اور رحیم یار خان سرکلوں میں 11ہزار216بجلی چورپکڑلئے اورانہیں مجموعی طورپر4کروڑ9لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیاہے ٬ رواں مالی سال 2016-17ء کے دوران میپکو ساہیوال سرکل میں 78بجلی چوروں کو 18 لاکھ 17ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 7چوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کرایاگیا٬اسی طرح رحیم یار خان سرکلوں میں 285صارفین کو 9لاکھ8ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 55بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ بہاولپور سرکل میں 10ہزار853بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی گئی اور انہیں3کروڑ 81لاکھ77ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور دو صارفین کیخلا ف مقدمات کا اندراج کرایاگیا۔

متعلقہ عنوان :