میپکو نے 15 میٹروبس اسٹیشنز کو بجلی کا کنکشن فراہم کر دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:52

ملتان۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) میپکو نے ملتان میٹرو بس منصو بے کے 15بس اسٹیشنز کو بجلی کا کنکشن فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ بقیہ 6 اسٹیشنز پر تین یوم کے اندر میٹر لگا دیئے جائیںگے اورانہیں کنکشن فراہم کر دیا جائے گا ٬ملتان میٹرو بس روٹ پر میٹرو بس ڈرائیورز کی پریکٹس جاری ہے اور ڈرائیورز کو کراسنگ میں مہارت دینے کیلئے دو بسیں میٹرو روٹ پر چلا دی گئیں ہیں ٬گزشتہ روز ڈرائیورز نے ٹریک پر سپیڈ کراسنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا٬ ڈرائیورز کو بسوں میں نصب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے روٹ سسٹم ٬بسوں اورمیٹرو اسٹیشن کے گیٹ بیک وقت کھولنے کے حوالے سے نصب کئے گئے سینسر اور پلیٹ فارم پلیسنگ کے بارے میں مہارت دی جا رہی جارہی ہے ٬دریں اثناء میٹرو بس روٹ پر لگائی گئی ایل ای ڈی لائٹس کے بعد کیرج وے کیلئے نصب کی گئی ٹینگو لائٹس کو بھی گزشتہ روز روشن کر دیا گیا ہے جس سے میٹرو بس ٹریک پر روشنیوں کا ایک خوبصورت سماں بندھ گیا٬گیارہ میٹرو بس اسٹیشنز پر سولر گلاس لگا دیا گیا ہے جبکہ 10 میٹرو بس اسٹیشنز کیلئے سولر گلاس مڈل ایسٹ سے کراچی پہنچ گیا ہے ٬ سولر گلاس کی درآمد کے بعدملتان میٹرو بس پراجیکٹ کیلئے بیرون ملک سے پاکستان منگوائے جا نیوالے تمام آرٹیکلز کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :