خانیوال٬ڈسٹرکٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ اسلامیہ ہائی سکول نے جیت لی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:52

خانیوال۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ خانیوال ہائی سکول باسکٹ بال چیمپئن شپ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خانیوال نے جیت لی٬ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول98/15-Lمیاں چنوں اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خانیوال کے درمیان میچ اسلام ہائی سکول کے باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا گیا٬ جس میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خانیوال نے گورنمنٹ ہائی سکول98/15-Lمیاں چنوں کو 8کے مقابلے 42پوائنٹس سے ہرادیا۔