خانیوال٬ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ٬ دوسرے روز کھیلے گئے میچوں کے نتائج جاری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:52

خانیوال۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ خانیوال کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ سپورٹس اسٹیڈیم خانیوال کے ہاکی گرائونڈ میں جاری ہے٬ دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے ٬پہلا میچ نیو نیشنل ہاکی کلب خانیوال اور حیدری ہاکی کلب میاں چنوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیو نیشنل ہاکی کلب نے حیدری ہاکی کلب کو صفر کے مقابلے ایک گول سے ہرادیا ٬میچ کاواحدگول محمدعاطف نے کیا٬ دوسرے میچ میںجہانیاں ہاکی کلب نے راجپوت ہاکی کلب کو ایک گول سے شکست دیدی ٬دونوں میچز کے ریفری مرزا محمدزاہد٬ اور محمداشرف تھے۔

متعلقہ عنوان :