بھکر٬ پولیس کا سرچ آپریشن ٬ 2اشتہاریوں سمیت 7افراد گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:51

بھکر۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) تھانہ صدر پولیس نے کچہ نشیب میں سرچ آپریشن کے دوران دواشتہاریوں سمیت 7افراد کو گرفتارکرلیا٬ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس دریاخان نے دیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر محمد افضل خان کی سربراہی میں کچہ نشیب میں سرچ آپریشن کیا جس میں ایلیٹ فورس٬ لیڈیز پولیس کے علاوہ ریزرو فورس بھی شامل تھی٬ سرچ آپریشن کے دوران دوعدالتی مفروروں محمد رمضان اور محمد سجاد خان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ فورتھ شیڈول کے حامل حافظ محمد شفیق کے علاوہ مشکوک افراد سنگین خان٬اختر گل٬ شفیع اللہ اور عالم خان وغیرہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :