پنجاب سکول ریفارمز پر عملدرآمد کیلئے کارکردگی کا معیار برقراررکھاجائے٬ ڈی سی او احمد مستجاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:51

بھکر۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے ضلعی محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارکردگی کاعمدہ معیار برقراررکھاجائے٬انہوں نے یہ ہدایت روڈمیپ کی ڈسٹرکٹ ریویوکمیٹی (ڈی آرسی)کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ضلعی محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران٬ڈی ایم اواور ڈی ٹی ایس سی ہیڈنے شرکت کی٬ڈی سی او نے ایجوکیشن منیجرز کو ہدایت کی کہ کمزور انتظامی کارکردگی کا باعث بننے والے عوامل کافوری اورموثر تدارک یقینی بنایا جائے تاکہ کارکردگی کے اعتبار سے ضلع کو بہترین رینکنگ میں لایاجاسکے٬انہوں نے سپروائزری سسٹم کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا ٬قبل ازیں ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایم او نے مانیٹرنگ رپورٹس کی تفصیل واضح کی٬ڈی سی او نے مانیٹرنگ رپورٹس کے تفصیلی جائزہ کے دوران اس امر کی خصوصی تاکید کی کہ محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران٬سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ احسن اشتراک سے کام کریں تاکہ کسی سطح پر کارکردگی کا معیار کمزور نہ ہونے پائے۔

متعلقہ عنوان :