گھر بیٹھے چالان آن لائن ہونے سے عوامی مشکلات ختم ہوں گی٬ ڈی سی اوبھکر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:51

بھکر۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے انقلابی اقدام سے سٹیمپ پیپرز بینک آف پنجاب سے فوری حاصل ہوں گے٬ رجسٹریشن برانچ میں عوام کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ٬گھر بیٹھے چالان آن لائن ہونے سے عوامی مشکلات ختم ہوں گی٬ان خیالات کا اظہار ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے رجسٹریشن برانچ تحصیل آفس بھکر کے دورہ کے دوران کیا٬اس موقع پر اے ڈی سی حافظ احمد طارق٬اسسٹنٹ کمشنر علی اختر سیف اللہ اوررجسٹریشن برانچ کے سینئر اہلکار بھی موجود تھے٬رجسٹریشن برانچ کے سینئر اہلکاروں نے افسران کو بتایا کہ پہلے اکاؤنٹ آفس خزانہ سے سٹیمپ پیپرز جاری ہوتے تھے جس کی وجہ سے عوام کو کئی کئی دن انتظار کے ساتھ پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا٬ اب ای سٹیمپنگ کی بدولت فوری سہولت حاصل ہوگی ٬ حکومت کے اس نئے نظام کو ضلع بھکر کے عوام نے سراہتے ہوئے کہا کہ اس نظام کی بدولت عوام کو ذہنی اذیت سے نجات مل چکی ہے٬انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن برانچ کے عملہ مثالی کارکردگی کی بدولت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔