پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیزٹورنامنٹ٬ْ اولمپیاء نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:51

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیزٹورنامنٹ کے چوتھے روز پول بی کے دلچسپ مقابلے ہوئے٬ اولمپیاء نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا٬ لاہور پولو کلب٬ شوکت خانم ہسپتال اور ہیپی کائو چیز کے تعاون سے بریسٹ کینسر کی آگاہی دینے کیلئے منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے٬پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے 4-0 سے شیر وڈ کوشکست دی٬ دوسرا میچ ایڈیسیو اور شیر وڈ کے درمیان 3-3 گول سے برابر رہا جبکہ تیسرے اور اہم میچ میں ایڈیسیو نے ڈائمنڈ پینٹس کو 3-1 سے شکست دیدی٬پول بی کی ہارنے والی ٹیموں کے آپس میں سب سڈری فائنل کیلئے میچز کھیلے٬ اولمپیاء کی ٹیم نے اپنے دونوں میچز جیت لیے٬ اولمپیاء نے پہلے میچ میںاین واگ کو 4-3 سے جبکہ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس کو 4-2 سے شکست دی جبکہ این واگ نے ماسٹر پینٹس کو 3-2 سے شکست دی٬ اس طرح اولمپیاء کی ٹیم اتوار کو سب سڈری فائنل میں ایم ایم ایس کا مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :