سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 31 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن کیلئے مہم عروج پر پہنچ گئی ٬ اُمیدواروں کی حتمی فہرست جار ی صدر کی سیٹ کیلئے انڈیپنڈنٹ گروپ کے فاروق ایچ نائیک اور پروفیشنل گروپ کے رشید اے رضوی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:51

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 31 اکتوبر کو ہونے والے آئندہ سالانہ انتخابات کیلئے الیکشن لرنے والے اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعدسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے٬ اُمیدواروں کی جار ی حتمی فہرست کے مطابق صدارت کے عہدے پر انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار فاروق ایچ نائیک اور پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار رشید اے رضوی الیکشن لڑ رہے ہیں٬نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر بختیار علی سیال ٬محمد طارق ملک٬کے پی کے سے نائب صدر کی سیٹ پرمحمد اجمل خان جدون٬محمدحبیب قریشی اور تہمینہ محب اللہ ٬بلو چستان سے نائب صدر کی سیٹ پر جعفر رضا خان اور وسیم خان جدون ٬سندھ سے نائب صدر کی سیٹ پرغلام شبیر٬سہیل حیات خان رانا اور شکیل احمد کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ سیکرٹری کے عہدے پر پنجاب سے آفتاب احمد باجوہ اور صفدر حسین تارڑ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا٬ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پرچوہدری محمد اسلم گھمن اورراجہ غضنفر علی خان کے درمیان مقابلہ ہوگا٬فنانس سیکرٹری کی سیٹ پرارشد زمان کیا نی ٬غلام محمود چوہدری اور محمود احمد شیخ انتخاب لڑ رہے ہیں٬انتخابات کیلئے ملک بھر میں دس پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیئے گئے جن میں لاہور ٬بہا ول پور٬ راولپنڈی٬ اسلام آباد ٬ ملتان ٬ سکھر ٬کراچی٬ ایبٹ آباد ٬ پشاور ٬کوئٹہ شامل ہیں٬ سپریم کورٹ بار کے کل دو ہزار نو سو اکاون ممبرز میں بلو چستان سے 169 ٬ خیبر پی کے سے 283 ٬ پنجاب کے بہا ول پور سے 89 ٬ راولپنڈی اسلام آباد سے 457 ٬ لاہور سے 1274 ٬ ملتان سی194 وکلاء ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قرار پائے ہیں٬پولنگ 31 اکتوبر کو ہو گی٬ الیکشن کی نگرانی چیئر مین الیکشن کمیشن/ ریٹرننگ آفیسر چوہدری افراسیاب خان کریںگے٬ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ (عا صمہ جہا نگیر گروپ) کے صدارتی اُمیدوار فاروق ایچ نائیک اور پروفیشنل گروپ( حامد خان گروپ ) کے صدارتی امیدوار رشید اے رضوی مد مقابل ہیں ان دونوں کے درمیان ون ٹو ون کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے دونوں اُمیدواروں کی طرف سے وکلاء ووٹرز سے رابطے تیز کر دیئے گئے٬ رات گئے تک وکلاء چیمبروں کے دورے کئے گئے جبکہ دونوں اُمیدواروں کی طرف سے اپنے اپنے حامی وکلاء گروپس کے اعزاز میں ظہرانے اور عشائیے دیئے گئے٬ انڈیپنڈنٹ گروپ (عا صمہ جہا نگیر گروپ) کے صدارتی اُمیدوار فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ صدر بن کر بھی وکلاء کی ویلفیئر کیلئے کام کرینگے جس میں پہلی ترجیح پلاٹوں کا مسئلہ حل کرنا ہے٬ انہوں نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ گروپ نے پہلے ہی سپریم کورٹ بار وکلاء کے بہت مسائل حل کر دیئے ہیں٬ انڈیپنڈنٹ گروپ کے مد مقابل پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ وہ کامیاب ہو کر وکلاء کے پیشے کا وقار بلند کرنے اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے لگن سے کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :