آئندہ انتخابات میں سندھ سمیت پورے ملک سے پیپلز پارٹی کا میاب ہو گی ٬ حکو مت بنائے گی

کراچی میں امن وامان کی صورت حال بہت بہتر ہے٬ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:22

ٹنڈو محمد خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کر پشن کر نے والوں کے خلا ف سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا ٬ سندھ کی تعمیر و تر قی کے لئے دن رات کا م کر رہے ہیں ٬ آئندہ انتخابات میں سندھ سمیت پورے ملک سے پاکستان پیپلز پارٹی کا میاب ہو گی اور حکو مت بنائے گی ٬ کر اچی میں امن وامان کی صورت حال بہت بہتر ہے ٬ جلد سندھ کے ہزاروں بے روزگار نوجوانو ں کو روزگار دیا جائے گا جس کے بعد سندھ میں خوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

ٹنڈومحمد خان میںپیر آغاعبدالوحید جان سرہندی سے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری اور ایم پی اے عبدلکریم سومر و کی رہائشی گاہ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر اعلی سندھ مر اد علی شاہ نے مزید کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے گڈگورننس کے ٹاسک کو سندھ حکو مت پورا کر یگی٬ سندھ میں امن واما ن کی صورت حال بہتر ہے ٬ جب تک سندھ حکومت بہتر سمجھے گی رینجرز سندھ میں ہی رہے گی ٬ انہو ں نے کہا کہ کر پشن کر نے والو ں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا اور کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی ٬مو جو دہ سندھ حکو مت سندھ کی تعمیر و تر قی کیلئے دن رات کا م کر رہی ہے اور سندھ تر قی کی راہ پر گامزن ہے ٬ بہت جلد سندھ کے ہزاروں بے روزگاروں کو روزگار دیا جائے گا ٬ جس سے سندھ میں خوشحالی آئے گی ٬ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ بلدیاتی نما ئندوں کو اختیارات اور فنڈز دینے پر کا م کر رہے ہیں٬ جلد بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری کر دئیے جائینگے ٬ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نو ید قمر ٬ صوبائی وزیر جام خان شورو٬ پیپلز پارٹی کے سابق صدر امین لاکھو ٬ ڈسٹرکٹ چیئر مین سید ذیشان شاہ ٬ وائیس چیئر مین شیر امین لاکھو ٬ میو نسپل چیئر مین سید شاہ نو از شاہ ٬ وائیس چیئر مین شفیق بھٹی ٬محمدعلی قریشی سمیت دیگر بھی مو جو د تھے۔

۔