محکمہ خوراک میں تقرریاں اور تبادلے شفافیت اور میرٹ کے تحت انجام دیئے جاتے ہیں‘ ترجمان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:22

ایبٹ آباد٬ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) محکمہ خوراک ہزارہ ڈویژن نے ایک مقامی روزنامہ میں 28 اکتوبر کو شائع ہونے والی خبر کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ خوراک میں تمام امور بشمول تقرریاں اور تبادلے شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر انجام دیئے جاتے ہیں٬ تمام اہلکاران محکمہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دے رہے ہیں٬ محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق محکمہ میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک موثر نظام موجود ہے جس کے تحت اب تک تین ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور دو اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف قانونی کارروائی کی جا چکی ہے٬ نیز 3 فوڈ سپروائزر ملازمت سے برطرف ہو چکے ہیں٬ وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی انچارچ وزیر کی حیثیت سے تمام امور کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کرتے٬ ترجمان محکمہ خوراک نے بتایا کہ وزیر خوراک کے 3 سالہ دور اقتدار اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ محکمہ خوراک خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کی بچت کی گئی۔