کا مسیٹس ایبٹ آباد میں سپورٹس فیسٹیول شروع ہو گیا٬ متعدد کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:22

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) کامسیٹس ایبٹ آباد میں سپورٹس فیسٹیول شروع ہو گیا٬ متعدد کھیلوں کے مقابلے ہوئے٬ تقریب کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر امجد نے کیا٬ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں سے صحت مند معاشرہ پروان چڑھتا ہے٬ جن قوموں کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں٬ حکومتی سرکاری اور نجی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے٬ اس سلسلہ میں مخیر حضرات بھی آگے بڑھیں٬ کامسیٹس ایبٹ آباد نہ صرف ضرورت مند طلباء میں فنی تربیت کو فروغ دے رہا ہے بلکہ طلبا کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے بھی مصروف عمل ہے٬ تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :