ہری پور میں طلباء کی وین الٹنے سے ہائی سکول نور پور کے 10 بچے زخمی ہو گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) طلباء کی وین الٹنے سے ہائی سکول نور پور کے 10 بچے زخمی ہو گئے٬ زخمی طلباء کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے٬ پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نور پور کے طلباء سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا پی سی بی گرائونڈ پر میچ کھیل کر ایس ڈی ایم ملک رضا محمد اور بابو عامر خان کی نگرانی میں واپس جا رہے تھے کہ پھر ہالہ گرلز کالج کے قریب موڑ میں وین اچانک الٹ گئی جس سے 10 بچے زخمی ہوئے٬ زخمی طلباء کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :