وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جرأت مندانہ پالیسیاں لائق تحسین ہیں‘ چوہدری محمد ریاض

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:22

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف احتجاج دھرنا جھوٹ فریب کی سیاست کرنے میں مصروف ہے٬ ملک کے دارلحکومت کو بند کرنے کی باتیں ملک دشمنی کے مترادف ہے ٬ قوم ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے٬عوام نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورمیاں محمد نوا ز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ کے سینئر راہنما چوہدری محمد ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جرأت مندانہ پالیسیاں لائق تحسین ہیں جس سے ملک و ملت کے وقار میں اضافہ ہوا قوم کو اپنے محب وطن لیڈر پر فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :