گوجرخان میں پہلی بار سول ڈیفنس اہلکار کی تعیناتی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:22

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) گوجرخان میں پہلی بار سول ڈیفنس اہلکار کی تعیناتی تمام سرکاری و وغیرہ سرکاری اداروں میں آگ بجھانے کے آلات کی فراہمی اور تربیت کا انتظام وانصرام یقینی بنایا جائے گا ٬ سول ڈیفنس انسٹرکٹر محمد یوسف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت نے پہلی بار شہری دفاع کے شعبے کو فعال کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر ان کو بطور انسٹرکٹر تعینات کیا ہے ان کی ذمہ داریوں میں تمام سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں آگ بجھانے کے آلات فرسٹ ایڈ باکس کی فراہمی کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کی تربیت دینا ہے۔