یاسین ملک کو بھارتی حکام نے ہسپتال سے سرینگر جیل منتقل کردیا ہے٬ مشعال ملک

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکام نے ان کے شوہر کو صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سرینگر سے جیل منتقل کردیا ہے٬ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارتی افواج کے خلاف ایکشن لیں اور یاسین ملک کو رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مشعال ملک نے یاسین ملک کے ساتھ بھارتی حکام کی طرف سے بدسلوکی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی بھارتی افواج کے ہاتھوں ماورائے عدالت شہادت کے بعد 9 جولائی سے غیر قانونی حراست میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک علیل ہیں انہیں فوری رہا کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :