Live Updates

اب بھی وقت ہے عمران خان احتجاجی سیاست کے بجائے مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں‘شیخ آفتاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:13

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے عمران خان احتجاجی سیاست کے بجائے مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں٬ پختونخواہ کے عوام نے ان کو جو مینڈیٹ دیا تھا اب وہ بھی پچھتا رہے ہیں 2018میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیکر چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے ٬ 2016 کے آخر تک چھچھ کے کونے کونے میں سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ شرافت کی پالیسی اختیار کی لیکن چند عناصر نے اس کو کمزوری سمجھا اور اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیاں دیں انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے پھر بھی سخت زبان استعمال کی اور عدالتوں کے خلاف بھی بیان بازی کی انہوں نے کہا کہ قوم کو معلوم ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا کی پانچویں قوت بن چکی ہے اور2018تک وزیر اعظم کی قیادت میں ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہو گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی قیادت کو معلوم ہے کہ2018میں بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا یہی وجہ ہے کہ وہ احتجاجی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ این ای57کے تمام علاقوں کو سوئی گیس فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :