Live Updates

پی پی پی ورکرز تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف (کل) مظاہرہ کریں گے

سیاسی کارکنوں پر ریاستی تشدد کے پر زور مذمت کرتی ہوں ‘ میدان عمل میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں‘نواز شریف ملک کو تیزی سے انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں٬ وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو جمہوریت کو سنگین خطرات لاحق ہوجائیں گے ‘ناہید خان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:08

پی پی پی ورکرز تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف (کل) مظاہرہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ نواز کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے نہتے سیاسی کارکنوں اور خواتین پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ورکز کے کارکن (آج )ہفتہ کی شام 4بجے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کریں گے ۔ مظاہرے کی قیادت پیپلز پارٹی کے رہنماء ناہید خان اور پی پی پی ورکرز کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی کریں گے ۔

پی پی پی رہنماء ناہید خان نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی کارکنوں پر ریاستی تشدد کے پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کو تیزی سے انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں اور اُن کی خواہش ہے کہ ملک میں خانہ جنگی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا کائونٹ ڈائون شروع ہوچکا ہے اور نواز حکومت بھوکلاہٹ میں اسلام آباد کا لاک ڈان خود کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی پی رہنماء ناہید خان نے کہا کہ حکومت نے بنی گالہ اور لال حویلی پر جس طرح چڑھائی کی ہے اُس سے اُن کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا اور خود کو احتساب کیلئے پیش نہ کیا تو جمہوریت کو سنگین خطرات لاحق ہوجائیں گے ۔ پی پی پی رہنماء نے بنی گالہ اور لال حویلی کے داخلی اور اخراجی راستوں کو سیل کرنے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں پر پولیس کے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز اب میدان عمل میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ناہید خان نے میڈیا کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز پریس کلب میں الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے کھل کر بات کرنا چاہتی تھی لیکن کراچی پریس کلب میں بکنگ نہ ملنے پر بات نہ ہوسکی۔ ہفتہ کو پریس کلب کے باہر میڈیا سے بات ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے فوج کے خلاف پلانٹڈ خبر نے سیاسی حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان تنائو میں مزید اضافہ کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز اسلام آباد میں سیاسی کارکنوں خصوصاً گرفتاری اور ان پر تشدد کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے بات چیت کے بعد ہم نے باقاعدہ احتجاجی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات