ملتان میٹرو بس روٹ پر میٹرو بس ڈرائیورز کی پریکٹس جاری ٬ کراسنگ کی مہارت کیلئے دو بسیں روٹ پر چلا دی گئیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:08

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ملتان میٹرو بس روٹ پر میٹرو بس ڈرائیورز کی پریکٹس جاری ہے اور ڈرائیورز کو کراسنگ میں مہارت دینے کے لئے دو بسیں میٹرو روٹ پر چلا دی گئیں ہیں ۔گزشتہ روز ڈرائیورز نے ٹریک پر سپیڈ کراسنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ ڈرائیورز کو بسوں میں نصب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے روٹ سسٹم ٬بسوں اوومیٹرو اسٹیشن کے گیٹ بیک وقت کھولنے کے حوالے سے نصب کئے گئے سینسر اور پلیٹ فارم پلیسنگ کے بارے میں مہارت دی جا رہی جارہی ہے۔

درین اثناء میٹرو بس روٹ پر لگائی گئی ایل ای ڈی لائٹس کے بعد کیرج وے کیلئے نصب کی گئی ٹینگو لائٹس کو بھی گزشتہ روز روشن کر دیا گیا ہے جس سے میٹرو بس ٹریک پر روشنیوں کا ایک خوبصورت سماں بندھ گیا۔ میپکو نے میٹرو بس منصو بے کے 15بس اسٹیشنز کو بجلی کا کنکشن فراہم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بقیہ 6 اسٹیشنز میں تین یوم کے اندر میٹر لگا دیئے جائیںگے اور کنکشن فراہم کر دیا جائے گا ۔گیارہ میٹرو بس اسٹیشنز پر سولر گلاس لگا دیا گیا ہے جبکہ 10 میٹرو بس اسٹیشنز کیلئے سولر گلاس مڈل ایسٹ سے کراچی پہنچ گیا ہے جو کہ کسٹم کلیرنس کے مراحل میں ہے ۔ سولر گلاس کی درآمد کے بعدملتان میٹرو بس پراجیکٹ کیلئے بیرون ملک سے پاکستان منگوائے جا نے والے تمام آرٹیکلز کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :