Live Updates

2نومبرکواسلام آباد میںدھرنا ممکن نہ ہونے پر تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی٬ذرائع

تحریک انصاف نے 2نومبرکو احتجاج کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنالی٬ پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعدتحریک انصاف کیلئے 2نومبرکو بڑا سیاسی شوکرنا مشکل ٬طاہر القادری کی دھرنے میں عدم شرکت پر ان کے کارکنان بھی دھرنے میں جزوی طور پرشریک ہوں گے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:08

2نومبرکواسلام آباد میںدھرنا ممکن نہ ہونے پر تحریک انصاف ملک گیرہڑتال ..

لاہور /ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے 2نومبرکو احتجاج کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنالی۔ذرائع کے مطابق 2نومبرکواسلام آباد میںدھرنا ممکن نہ ہونے پر تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں گرفتاریوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعدتحریک انصاف کیلئے 2نومبرکواسلام آبادمیں بڑا سیاسی شوکرنا مشکل ہوچکا ہے جبکہ پنجاب بھرمیں گرفتاریوں کے ڈر سے سرگرم پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد روپوش ہوچکی ہے۔

راستے بندہونے کے سبب پنجاب ٬سندھ اور دیگرصوبوں سے آنے والے قافلوں کو بھی اسلام آباد پہنچنے میں کافی دشواری کاسامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کی دھرنے میں عدم شرکت پر ان کے کارکنان بھی 2نومبرکو اسلام آباد کے احتجاج میں علامتی شرکت ہی کریں گے۔

(جاری ہے)

ا ن حالات میں اسلام آباد دھرنا اور شہرکو بندکرنے کیلئے مطلوبہ افرادی قوت میسر نہیں آسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2نومبرکواسلام آباد دھرنا ممکن نہ ہونے کی صورت میں تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے حکمت عملی بنالی ہے اورضلعی وصوبائی قیادتوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پارٹی چئیرمین کی ہدایت پرہرصورت میں 2نومبر کو اسلام آبادپہنچیں گے۔اگرکسی شہرمیں کسی قافلے کوروکنے کی کوشش کی گئی تو وہیں دھرنا دے دیا جائیگا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات