تحریک انصاف کے 2 نومبر کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے یکم نومبر کو پنجاب اور ہزارہ ڈویژن کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ ‘ کنٹینر پہنچائے جانے لگے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:08

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی حکومت کاتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 2 نومبر کے احتجاج اور دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے یکم نومبر کو پنجاب اور ہزارہ ڈویژن کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ ‘ کنٹینر پہنچائے جانے لگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے 2 نومبر کے احتجاج اور دھرنے کو ناکام بنانے اور خیبر پختونخوا سے آنے والے کارکنوں کی احتجاج میں شرکت کو روکنے کیلئے حکمت عملی کے تحت یکم نومبر کو پنجاب ہزارہ ڈویژن کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے سرحدی علاقوں پر کنٹینرز پہنچانے شروع کر دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں داخل ہونے والی ہزارہ ڈویژن کی تمام شاہراہوں کو سیل کرنے کیلئے کنٹینرز پہنچائے جا رہے ہیں اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2 نومبر کو خیبر پختونخوا سے پنجاب آنے والے قافلوں کو پنجاب اور اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔