دفعہ144کا نفاذ ٬ضلعی انتظامیہ کاتحریک انصاف کو آج ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی دارالحکومت میں دفعہ144کے نفاذ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو آج (ہفتہ)کو ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا٬ تحریک انصاف نے دونومبر کے دھرنے کے لئے آگاہی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کی قیادت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کرنا تھی اور اس سے عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ144کے نفاذ کے باعث تحریک انصاف کو ریلی نکانے کی اجازت نہیں دی ۔ تحریک انصاف کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو تحریری درخواست دی گی تھی ۔ واضح رہے کہ یہ ریلی دو نومبر کے دھرنے کے لئے ایک آگاہی پروگرام تھا جس میں پی ٹی آئی اسلام آباد کی تنظیم کے کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کرنا تھی اور عمران خان نے ریلی سے خطاب کرنا تھا۔(آچ)