مسلم لیگ ن کے ارلیمانی بورڈ کا ضلع کونسل کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی ٹکٹوں کی تقسیم کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے ضلع کونسل کے لئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی ٹکٹوں کی تقسیم کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مسلم لیگ ن کے لئے قربانیاں دینے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والی خواتین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگئی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی رہنما اور امیدوار برائے ضلع کونسل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بیگم روبینہ تحسین نے کہا کہ ٹکٹوںسے محروم کئے جانے والی خواتین نے پارٹی قیادت ے رابطے کئے ہیں جنہوںنے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ آپ کے ساتھ انصاف ہوگا ٹکٹون کی تقسیم پر نظر ثانی کریں گئے اور حقدار کو انکا حق ضرور ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :