موجودہ انتظامیہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کو مکمل طور پر فعال کرکے شہر کا بہترین تربیتی ادارہ بنائے گی ٬چیئر مین سی ڈی اے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) موجودہ انتظامیہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کو مکمل طور پر فعال کرکے شہر کا بہترین تربیتی ادارہ بنائے گی ۔ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی نے سی ڈی اے کے افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ان خیا لات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کے زیرِ اہمتام لیڈر شپ کے عنوان سے منعقدہ 33 ویں ٹریننگ کورس کے اختتامی تقریب کے موقع پر کیا۔

تقریب میں سی ڈی اے کے افسران و ملازمین کے علاوہ مختلف کالجوں ٬یونیورسٹیوں اور اداروں سے کورس میں تربیت حاصل کرنے والے شرکاء نے شرکت کی۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ٹریننگ اکیڈیمی نے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے افسران و ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے ادارے میں شفافیت٬ میرٹ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کو 27 ماہ کی قلیل مدت میں 33 تربیتی کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ٹریننگ اکیڈیمی کو جدید تربیتی اداروہ بنانے کے لیے بھر پور سر پرستی کا یقین دلایا۔اس موقع پر سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اکیڈیمی ثناء اللہ امان نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کے زیرِ اہتمام منعقد کیے جانے والے تربیتی پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 ماہ کی مدت میں 33 پیشہ ورانہ تربیتی کورس ٬ 4 میگا لیکچرز اور ایک انٹرنیشنل ورکشاپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی سی ڈی اے کے افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے بلا امتیاز مختلف تر بیتی پروگرام ترتیب دیتی رہی جس میں سی ڈی اے کے ہر شعبے کے افسران و ملازمین شرکت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ممبر ایڈمنسٹریشن کو ٹریننگ اکیڈیمی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :