تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز میں رہائشی فیملی فلیٹس کی تعمیر کو مکمل کیا جائے٬ منصوبہ کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔متعلقہ افسران کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے موئثر نگرانی کریں

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز کا پارلیمنٹ لاجز کے تعمیراتی کام کیجائزہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز نے کہا ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز میں رہائشی فیملی فلیٹس کی تعمیر کو مکمل کیا جائے ۔اس منصوبہ کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔متعلقہ افسران کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے موئثر نگرانی کریں۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ لاجز میں 104 فیملی سوئیٹس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ ٬ ڈائریکٹر جنرل ورکس٬ پراجیکٹ ڈائریکٹر فیملی سوئیٹس ٬منصوبہ کے کنڑیکٹر اور سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بناء پر منصوبہ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے تاہم کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے سلسلے میں کسی قسم کی غفلت نا قابلِ برداشت ہو گی۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر نے کے بعد اب تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے ۔انہیں بتایا گیاکہ انجینئرنگ ونگ کی ٹیمیں کنٹریکٹر کے ساتھ مربوط رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :