Live Updates

پولیس نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز خان جازی کو گرفتار کر لیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز خان جازی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز پارٹی چیئرمین عمران خان کی لال حویلی جلسہ میں متوقع آمد پر استقبال کے لئے اعجاز خان جازی کارکنان کے ہمراہ کمیٹی چوک پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

گرفتاری سے قبل انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں رکاوٹیں کھڑی کر کے جلسے جلوس تو روک سکتی ہے عوام کے دلوں پر راج نہیں کر سکتی۔

خیبر سے کراچی سے ہر شہری موجودہ حکمرانوں سے تنگ ہے۔ 2 نومبر کو لاکھوں لوگ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف اسلام آباد کا رخ کریں گے اور حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ اعجاز خان جازی نے کہا کہ حکمران اب احتساب سے نہیں بچ سکتے ٬ نواز شریف کو استعفے یا تلاشی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات