سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے پولیس لائن میں فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے پولیس لائن کوئٹہ میں واقعہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد فاتحہ خوانی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب ٬ایڈیشنل آئی جی پولیس ایوب قریشی ٬ ایڈیشنل آئی جی و بلوچستان کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ ڈاکٹر مجیب الرحمان ٬ ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ٬ ڈی آئی جی شکیل احمد درانی ٬ اے آئی جی طارق خلجی ٬ ایس پی سی آئی اے شوکت علی ٬ ڈی ایس پی افتخاراحمد ٬ڈپٹی کمانڈنٹ بی سی وحید احمد سمیت پولیس کے دیگر افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی نماز جمعہ کے بعد سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :