اسلام آباد میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ورکر کنونشن پر پولیس گردی ‘لاٹھی چارج ‘گرفتاریوں کیخلاف صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی کال پر بلوچستان بھر میں پی ٹی آئی کے کارکناں سراپا احتجاج ‘سبی میں کارکناں کی احتجاجی ریلی اور مظاہرے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام میں آباد پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ورکر کنویشن کے موقع پر حکومت کے ایماء پر پولیس کی جانب سے نہتے وکارکناں پر لاٹھی چارج گرفتاریوں کے خلاف صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی کال پر بلوچستان بھر میں پی ٹی آئی کے کارکناں سراپا احتجاج سبی میں کارکناں کی احتجاجی ریلی مظاہرے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ووکر کنویشن کے موقع پر حکومتی ایماء پر پولیس وسیکورٹی فورسز کی جانب سے نہتے کارکناں پر لاٹھی چارچ گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان بھر میں صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی کال پر احتجاجی ریلیاںاحتجاجی جلسہ عام منعقد ہوئے پاکستان تحریک انصاف سبی کے صدر ملک اسفندخان سیلاچی کی قیادت میں پبلک پارک سبی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں وڈیرہ فدا علی رند ٬ملک عاف علی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکناں نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان چوک پر احتجاجی جلسہ عام کی صورت اختیار کرگئی احتجاجی جلسہ عام سے ملک اسفند خان سیلاچی ٬سینئر نائب صدر گل زماں ٬ جنرل سیکرٹری شیخ رشید٬ ملک عارف علی ٬ محمود خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گولی لاٹھی تشدد کی سیاست کے باعث ملک تباہ وبرباد ہوچکا ہے جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا لوگ بے روزگار مہنگائی کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا ورکر کنویشن ہوا رہا تھا جو پرامن تھا لیکن حکومتی نااہل حکمرانوں کے ڈر خوف کے باعث حکومتی ایماء پر کارکناں پر لاٹھی چار کیا گیا بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا جس کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہاکہ اب نواز شریف کی تباہی کے دن قریب آچکے ہیں پرامن احتجاج جمہوری حق ہے نواز شریف اور اس کے حواری بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں مقررین نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے گرفتار کارکناں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور حکومت واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکناں چیف آف رند سردار یار محمد رند کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں اور عمران خان کے ایک اشارے پر بلوچستان کو مکمل بند کردیں گیاس موقع پر بلوچستان چوک پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا گیا واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما چیئرمین ضلع کونسل بولان سردار خان رندکی قیادت میں ضلع بولان کے علاقہ ڈھاڈر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی وائس چیئرمین سید محمد علی شاہ ٬میر حبیب الرحمن رندسمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکناں نے شرکت کی مظاہرہ نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی نظر بندی اسلام آباد میں ورکر کنویشن کے موقع پر کارکنان پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سبی جیکب آباد قومی شاہراہ کو ٹائر جلاکر بلاک کردیاجو کسئی گھنٹے تک بلاک رہی بعدازاں پرامن طور پر مظاہرین منتشر ہوگئے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے