پیپلز پارٹی صحبت پور کے سینئر رہنما میر محمد اسلم کھوسہ کی قیادت میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:57

صحبت پور:۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی صحبت پور کے سینئر رہنما میر محمد اسلم کھوسہ کی قیادت میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے حکومت کے خلاف سخت نعرے لگاتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع صحبت پور کے رہنمائوں میر محمد اسلم کھوسہ٬ جاڑا خان گولہ غلام محمد کھوسہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کی فضاء پھیلی ہوئی ہے آئے روز بلوچستان میں دھماکے ہونا ایک بہت بٹا المیہ ہے جن کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیس سینٹر میں ٹرینگ کے دوران پولیس جوانوں کے سینٹر میں خدکش حملہ کرنا ایک بزدلانا فیل ہے اور دوسری جانب پولیس شہید وں کی لاشوں کو ویگن کی چھتوں پر لے جانا بلوچستان حکومت کے منہ پر تماچہ ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں بڑتی ہوئی بدامنی کوراکا جائے آختر میں کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی مغفرت کی دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :