تحریک انصاف ضلع صحبت پور کے زیر اہتمام اسلام آباد میں خواتین پر لاتھی چارج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:57

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع صحبت پور کے ضلعی رہنما ذاکرحسین ناوڑا کی قیادت میں تحریک انصاف اسلام آباد میں خواتین پر لاتھی چارج کے خلاف موجودہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہواڈسٹرک پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے ذاکر حسین ناوڑا اسٹوڈنت فیڈریشن کے صدر محمد نقیب کھوسہ افتخار عالم کھوسہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کنویشن اسلام میں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنا شرم ناک عمل ہے جن کی ہم بھرپور الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس کی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سر پر کفن باند کر اسلام آباد کے دھرنے میں شریک ہونگے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے حکم پر لبیک کرتے ہوئے 2نومبر کو نواز شریف حکومت کا خاتمہ کرکے ہی دم لے گے۔

متعلقہ عنوان :