اینٹی نارکوٹکس فورس نے ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ کے دوآفیسران کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کا ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ کے دوآفیسران کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امسال ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کے آفیسران اور عملے کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 474کلوگرام اعلیٰ کاولٹی کی ہیروئن اور 8ہزار کلوگرام چرس قبضے میں لیکر اس ناسور کو معاشرے میں پھیلنے سے روکنے میں اہم کرداراداکرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایاہے اس حوالے سے اینٹی نار کوٹکس فورس نے ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ کے ڈپٹی کلکٹر کسٹم امان اللہ خان ترین اورانسپکٹرفیروز خان کاکڑ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیاگیاہے اور 31اکتوبر 2016کوکراچی میں تقریب کاانعقاد کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :