قلات ‘پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ‘3دہشتگرد ہلاک ‘3کیمپ مسمار کردئیے گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک کرکے 3کیمپ مسمار کردئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز قلات کے پہاڑی علاقے سومالو میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران فورسز نے علاقے میں موجود کالعدم تنظیم کے کارندوں کے تین ٹھکانے مسمار کئے بلکہ تین مسلح افراد کو بھی ہلاک کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :