مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی زیر صدارت سینیٹ کا 35واں اجلاس ٬سال 2016-17 کابجٹ پیش کیا گیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کی زیر صدارت سینیٹ کا 35واں اجلاس ہواجس میں سال 2016-17 کیلئے 2726.592 ملین کابجٹ پیش کیا گیا٬ ڈائریکٹر فنانس منیر احمد شیخ نے سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر سہولتوں کیلئے 1338.966 ملین روپے اور ریٹائر ملازمین کیلئے 292.300 ملین رکھے گئے ہیں جو کل اخراجات کا 60 فیصد ہوتے ہیں٬ جامعہ کے دیگر اخراجات میں یوٹیلٹی بلز کی مد میں 101.500 ملین٬ تحقیقی امور کی مد میں 72.029 ملین٬ طلبہ کی اسکالر شپ کیلئے 54.000 ملین طلبہ اور ملازمین کی سفری سہولت کیلئے 121.

(جاری ہے)

800 ملین روپے رکھے گئے ہیں٬ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے گذشتہ سال صرف 100ملین کی مالی مدد کی تھی جس کی وجہ سے جامعہ کو اپنے مالی اخراجات کو پورا کرنے میں کافی دشواری ہوئی تھی سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ رواں سال مناسب گرانٹ جاری کرے تاکہ جامعہ کے امور کو بغیر کسی رکاوٹ کے احسن طریقہ سے چلایا جاسکے کیونکہ وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ جامعہ کے امور کی انجام دہی کیلئے ناکافی ہے٬ اجلاس میں مہران یونیورسٹی کے ریٹائرہونے والے ملازمین کی خدمات کو سراہا گیا اور فوتی ملازمین کیلئے دعا ئے مغفرت کی گئی٬ اجلاس میں ووائس چانسلر مین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی٬ پرووائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمیرس انجینئر غلام سرور کندھر٬٬ فیکلٹیز کے ڈینز ٬ ڈائریکٹر ٬ چیئرمین ٬ پروفیسرز ٬ ممبران سینیٹ اور الحاق کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی٬ شرکاء کی طرف سے یونیورسٹی کے تدریسی اور تحقیقی منصوبوں اور کارکردگی کے حوالے سے تجاویز اور مشورے بھی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :