حیسکو نے نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کے دوران کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر 385گائوں کی بجلی منقطع کردی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) حیسکو نے نادہندگان کے خلاف مختلف اضلاع میں جاری کاروائیوں کے دوران کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر 385گائوں کی بجلی منقطع کردی٬ 65کروڑ روپے کے بقایاجات پر169ٹیوب ویل کے کنکشنز بھی کاٹ دیئے گئے جبکہ دیگر کاروائیوں میں بھی 18کروڑ روپے کے بقایاجات پر 4900کمرشل کنکشن جبکہ 8کروڑ روپے سے زائد کے واجبات پر 18600گھریلو کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

حیسکو کی خصوصی ٹیموں نے حیسکو ریجن میں رواں ماہ کے دوران حیدرآباد ٬ نواب شاہ ٬ قاضی احمد٬ سکرنڈ٬ سانگھڑ٬ دوڈ٬ کنری٬ ٹھٹھہ ٬ بدین ٬ میرپورخاص٬ عمرکوٹ ٬ ماتلی ٬ ٹنڈو آدم ٬ٹنڈو محمد خان ٬ مٹیاری سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 13کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 385گائوں کی بجلی منقطع کی گئی٬ 65کروڑ روپے کے بقایاجات پر169ٹیوب ویل کے کنکشن کاٹ دیئے گئے اس کے علاوہ 18کروڑ روپے کے بقایاجات پر 4900کمرشل کنکشن جبکہ 8کروڑ 65لاکھ روپے کے واجبات پر 18600گھریلو کنکشن منقطع کر دیئے گئے٬ اس دوران نادہندہ صارفین سی10کروڑ 56لاکھ کی واجبات بھی وصول کئے گئے٬ حیسکو ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :