پشتونخوامیپ نے جو وعدے اپنے عوام سے کئے تھے وہ بدستور پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ٬ رکن بلوچستا ن اسمبلی نصر اللہ زیرے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت وخوراک کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے حلقہ پی بی 5کے علاقے مشرقی بائی پاس اتحاد کالونی میں بجلی کے ٹرانسفارمر نصب کرنے اور پشتون کوٹ عبدالواسع ٹائون میں پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹ کے قیام اور علاقے کو بجلی کے ٹرانسفارمر اور کھمبوں کے نصب کرنے کے موقع پر الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ نے جو وعدے اپنے عوام سے کیئے تھے وہ بدستور پائے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں اور پارٹی عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے ہر حال میں اپنے وعدوں کی پاسداری کریگی۔

اجتماعات سے کونسلر حمد اللہ بڑیچ ٬ کونسلر محمد نعیم اچکزئی٬ علاقے کے معتبرین حاجی محمد رحیم شاہوانی ٬ تیمور شاہ لالا ٬ اختر جان ٬ پایو محمد اور دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر ٹرانسفارمرز نصب کرنے اور بٹن دبا کر بجلی کی ترسیل کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر واسع ٹائون کلی کاکا صنوبرحسین مومند میں پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔

جس کے مطابق محمد اختیار سیکرٹری ٬ رحمت اللہ سینئر معاون جبکہ محمد سلیم ٬ جان محمد آکا اور باز محمد معاونین منتخب ہوئے ۔ نو منتخب عہدیداران سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے حلف لیا ۔ نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے سیاسی جدوجہد کی ایک طویل تاریخ ہے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی طویل جدوجہد وقربانیوں اور پارٹی کارکنوں کی شب وروز محنت اور عوام کی بھرپور پذیرائی کی بدولت پارٹی کو گزشتہ انتخابات میں بھرپور عوامی مینڈیٹ ملا جس پر پارٹی بجا طور پر اپنے غیور کی عوام شکر گزار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج جو عناصر پشتونخوامیپ کے ترقیاتی کاموں اور بالخصوص امن وامان کی بہتر صورتحال سے خائف ہے اور بلا وجہ واویلا اور شور مچا کر جھوٹ پر مبنی اخباری بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں دراصل وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باشعور وغیور عوام پشتونخوامیپ کے کارکردگی ٬ ترقیاتی وفلاحی کاموں کو سراہتے ہیں مگرہمارے عوام سابقہ حکومتوں کے ادوار کے وہ دن کبھی بھول نہیں سکتے ۔

جب عوامی خزانے کے کروڑوں اربوں روپے کرپشن اور لوٹ مار کا شکار ہورہے تھے ۔ آج پشتونخوامیپ مخلوط صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے اپنی عوام کی خدمت کررہی ہے اور اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کے سلسلے کو مزید دوام دیگی آج ہمارے عوام ان قومی وصوبائی شاہراہوں پر دن رات اپنے سفر کو محفوظ تصور کررہی ہے اور پشتونخوامیپ کی کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہے عوام کے مسترد کیئے گئے عناصر کے گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی بیانات و بچگانہ حرکتوں سے ہمارے غیور عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :