پر امن پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف حکومتی اقدامات غیر آئنی اور غیر جمہوری ہیں ٬ترجمان پاک سر زمین پارٹی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)کراچی پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پر امن پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف حکومتی اقدامات غیر آئنی اور غیر جمہوری ہیں ٬بلاوجہ کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریاں عوام میںاشتعال پھیلانے کا باعث بن گئی ہیںبیان میں مذید کہا گیا کہ ہم عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کے لال حویلی پر ہونے والے جلسے کو روکنے کیلئے کنٹینرز کھڑا کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں٬ ترجمان نے حکومت کو متنبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے نہتے کارکنان کے پر امن احتجاج پر حکومتی مشنری اورریاستی طاقت کا استعمال حالات کو بند گلی کی جانب لے جائے گا اور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آسکے گا٬ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان تمام معاملات کو بات چیت کے زریعے حل کیا جائے۔