صوبائی حکومت متوازن ٬یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے ٬محمد خان اچکزئی

تمام اضلاع ٬دورافتادہ علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ٬گورنر بلوچستان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متوازن اور یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے صوبے کے تمام اضلاع خصوصاً دورافتادہ علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں میئر خضدار میونسپل کارپوریشن میر عبدالرحیم کرد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے گر رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تحصیل کی سطح پر نئے بندات کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں ہمیں بین الاقوامی اداروںکی معاونت کی بھی ضرورت ہے۔ میئر خضدار نے خضدار کے عوامی مسائل سے گورنر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ خضدار میں نئے تعلمی اداروں کے قیام خصوصاً کیڈٹ کالج کی اشد ضرورت ہے وفد نے گورنر کو اپنے دیگر مسائل سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنر نے ان کے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی اس کی۔ دریں اثناء چیف سیکرٹری بلوچستان سیف للہ چٹھہ گورنر سے علیحدہ ملاقات کی ۔

متعلقہ عنوان :