جب قانون پر عمل نہیں ہوگا تو قانون حرکت میں آئے گا٬بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

سیکشن 144کے بعد سیاسی جلسے کی اجازت انتظامیہ سے نہیں لی گئی٬وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے اسلام آباد میں دفعہ 144کی خلاف ورزی اور انتظامی رد عمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا کام قانون پر عمل کرانا ہے٬ انتظامیہ نے اپنا راستہ خود اپنایا ہے٬ عمران خان قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں اور خود قانون پر عمل نہیں کرتے٬ انہیں ہائی کورٹ کی رولنگ کو یاد رکھنا چاہیے٬ تحریک انصاف ریاست اور عدلیہ کو بدنا م کرنے کی کوشش نہ کرے٬ عمران خان اسلام آباد آنے سے قبل قوم کو حقائق سے آگاہ کرے٬ قوم جاننا چاہتی ہے کہ 2نومبر کے انتشار کیلئے کون سے مذہب کے نام پرانتہا پسند جماعت کو اپنے ساتھ ملنے کی دعوت دے رہے ہیں٬ عمران خان کیا یہ بتا سکتے ہیں کہ سعودی عر ب میں عمرہ کے دوران کس شخصیت سے ملے جس سے انہوں نے پاکستان میں مذہبی جماعت کی حمایت کامطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے تیس کڑور روپے کس سے لئے اورعمرہ سے فوراً واپسی کے بعدخیبر پختونخوا کی حکومت سے مدرسہ حقانیہ کو فنڈ دینے کا مطالبہ کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی مدارس کو چھوڑ کر مخصو ص مدرسہ کو ہی فنڈ دینے کیلئے کیوںچنا۔ عمران خان کی قیاد ت میں پی ٹی آئی کے عملی اقدامات پاکستان کو آئین اور قانون کی روشنی میںچلنے کے برخلاف ایک انتہا پسند ریاست کی طر ف دھکیلنا چاہتی ہیں۔