Live Updates

تحریک انصاف کا وزارت خزانہ، منصوبہ بندی، داخلہ کے دفاتر پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا: خواجہ آصف کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:44

تحریک انصاف کا وزارت خزانہ، منصوبہ بندی، داخلہ کے دفاتر پر قبضہ کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا وزارت خزانہ، منصوبہ بندی، داخلہ کے دفاتر پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں پی کیو آر بلاک میں وزارت خزانہ، منصوبہ بندی، داخلہ کے دفاتر پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا۔ تاہم اس مرتبہ حکومت اپنی رٹ ہر حال میں قائم کرکے رہے گی۔ حکومت کی رٹ کو کسی طرح چیلنج نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات