چیف جسٹس سپریم کورٹ کی کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کے حملہ کی مذمت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کے حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔