چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون٬04عددپسٹل٬03 عددبندوق اور76کریمنلز اور مجرمان اشتہاری گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:54

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی04عددپسٹل٬03 عددبندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب71اشتہاری مجرمان ٬05ٹارگٹ ایفنڈرز کوگرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئی8595 گرام چرس اور66لیٹر شراب برآمد کرلی ۔