فیصل آباد پولیس کا کریک ڈائون٬منشیات فروش گرفتار٬پانچ کلو گرام سے زائد چرس برآمد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:54

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) تھانہ بٹالہ کالونی٬تھانہ غلام آباد اور تھانہ صدر پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان اکمل٬عامر٬اعجاز٬علی اکبر اور فیصل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ تھانہ غلام آبادپولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم اکمل شہزاد کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1265گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر1330/16جرم 9C/CNSAتھانہ غلام آبادمیں درج رجسٹر کرلیا٬تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزمان عامر٬اعجاز اور علی اکبر کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3130 گرام چرس برآمد کرلی اور ان کے خلاف مقدمات نمبر1102,1103,1104/16جرم 9C/CNSAتھانہ بٹالہ کالونی میں درج رجسٹر کرلیا۔

تھانہ صدر پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم فیصل کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1560گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 1134/16جرم 9C/CNSAتھانہ صدر میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :