وزیر اعظم نوجوانوں کو آسمان کی بلندیوں کو چھوتا دیکھنا چاہتے ہیں٬ وزیر مملکت عابد شیر علی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:54

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کے لوگوںخاص طور پر نوجوانوں کو آسمان کی بلندیوں کو چھوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی٬ فیصل آباد میں پرائم منسٹر لیپ ٹائپ سکیم کے تحت تعلیم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم کے ان نوجوانوں کے درمیان کھڑا ہوں جو پاکستان کا مستقبل ہیں اور مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ جو کہ تمام صوبوںکو آپس میں منسلک کرئے گا جس کے تحت ملک میں انڈسٹری کو فروغ ملے گا نوجوانوں کو جو ڈگری حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک روز گار کی تلاش میں چلے جاتے ہیں اس منصوبہ کی تکمیل سے ان کو یہاں ہی روزگار ملے گاہماری حکومت کی کو شش ہے کہ نوجوانوں کو ان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق ملازمتیں دی جائے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے تعلیم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانون میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی روایت کو جنم دیااس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی یورپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اچھی ملازمت دینا حکومتوں کا فرض ہوتا ہے ہماری بھی کوشش ہے کہ ہم بھی بہتر روزگار کے مواقعے پیدا کریں جس سے نا صرف پاکستانیوں کو روز گار فراہم کیا جاسکے بلکہ بیرونی لوگوں کو بھی ملازمتیں دی جائیںانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب لوگوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایک سے پانچ لاکھ روپے فراہم کیے جارہے ہیں ہر ضلع میں ان غریبو ں کا اندارج کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی کی ہدایات کے تحت بغیر کسی سفارش کے میرٹ کی بنیاد پر تقریبا دو لاکھ ٹیچروں کو روز گار فراہم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گز ررہا ہے آپ نوجوانوں کے تعاون سے ان کے ان منظم اعزام کو خاک میں ملادیں گے انہوں نے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں ووٹ کی طاقت ہے آپ اس کا مثبت استعمال کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں امن و امان اور پالیسیوں میں استحکام نہیں ہو گا اس وقت تک بیرونی سرمایا کاری کو فروغ نہیں مل سکتا انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوگا اس موقع پر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی٬ فیصل آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین نے سپاسنامہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس یونیورسٹی کو جتنے ترقیاتی فنڈ زدیے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہ ملتی۔

متعلقہ عنوان :